جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (سنٹرل انفارمیشن آفس)۔
پریس رلیز مورخہ ۳ جون ۲۰۲۴ء۔
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران آزاد کشمیر نے کامیاب عوامی حقوق تحریک کے انعقاد سے کارہائے نمایاں انجام دیا۔
چھوٹے بڑے تاجر سے لے کر عام ریڑھی بان تک اس تحریک کا حصہ رہے۔
کرپشن، قبیلائی ازم، گرتی ہوئی معاشرتی اخلاقیات اور اقرباء پروری جیسے سماجی ناسوروں کا خاتمہ بڑا چیلنج قرار۔
قوم کے اندر شعور پیدا کرنے میں لبریشن فرنٹ کے اسلاف کی جہدِ مسلسل اور شہداء کی قربانیاں کار فرما ہیں۔
قومی یکجہتی اور مشترکہ قومی کشمیر پالیسی ترتیب دے کر ہی ہم قومی آزادی جیسا بڑا ہدف بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
لبریشن فرنٹ کے وفد کی عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کے نمائندگان سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو۔
// مرکزی ترجمان لبریشن فرنٹ۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مطابق جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران آزاد کشمیر نے بھرپور عوامی حمایت پر مبنی کامیاب عوامی حقوق تحریک کے انعقاد سے مفادِ عامہ کے حق میں آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے عظیم کارنامہ انجام دیا۔ ان باتوں کا اظہار مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار کی قیادت میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے وفد نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کے نمائندگان کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران ہونے والی گفتگو میں کیا۔ وفد میں مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل جاوید حنیف، مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر سردار محمد انور خان، سابق ممبر سپریم کونسل سردار خان رشید، سینئر رہنما ظہور اسلم، زونل نائب صدر سردار آصف اور کنوینر ضلع پونچھ سردار ساجد خان شامل رہے۔
سنٹرل انفارمیشن آفس سے جاری بیان کے مطابق مرکزی ترجمان کی قیادت میں لبریشن فرنٹ کے وفد نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران پہلے روز تراڑکھل میں صدر انجمن تاجران پونچھ ڈویژن سردار شبیر احمد اور اُن کے رفقاء، ہجیرہ میں صدر عوامی ایکشن کمیٹی ہجیرہ سردار ظہور احمد، کامران خورشید اور اُن کے دیگر ممبران، عباسپور میں صدر انجمن تاجران عباسپور سردار محمد حیات خان و دیگر ممبران اور تتہ پانی میں ضلع کونسلر ملک عبدالرحیم ایڈووکیٹ سمیت پارٹی کے دیگر ممبران کے ساتھ ملاقات کی جبکہ دوسرے روز گوئی میں صدر انجمن تاجران سردار طارق محمود کی قیادت میں جملہ تاجر برادری، کوٹلی ریسٹ ہاوس میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما امتیاز اسلم، انوار بیگ اور انجمن تاجران آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر ملک یعقوب سمیت دیگر کئی تاجر نمائندگان، چڑھوئی میں زونل نائب صدر سجاد یونس، ضلع صدر کوٹلی ابرار افتخار اور حاجی عبدالمجید سمیت جملہ اراکین اور ناڑ میں عوامی ایکشن کمیٹی ناڑ کے راجہ اسرار احمد، ظفر محمود اور دیگر تاجر نمائندگان سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کے ساتھ ملاقاتوں میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ و سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے مرکزی و مقامی رہنما بھی موجود رہے۔
بیان کے مطابق ملاقاتوں کے دوران اپنی گفتگو میں لبریشن فرنٹ کے وفد نے عوامی ایکشن کمیٹی و تاجر برادری کو اتنا بڑا کارنامہ انجام دینے پر مبارکباد اور قوم کو یکجا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی ممبران کا ایکدوسرے کے اوپر اعتماد کا اظہار، مفاد عامہ سے متعلق مطالبات رکھنے اور کمیٹی کے اوپر کوئی سیاسی رنگ نہ چڑھوادینے جیسی کوششوں کو تحریک کی کامیابی کے اصل وجوہات قرار دیئے کیونکہ ایسا کرکے ہر طبقہائے فکر سے وابستہ لوگوں کو اس تحریک کے ساتھ جڑنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے بڑے تاجر، ریڑھی بان اور سول سوسائیٹی سے وابستہ نمائندگان سے لے کر عام عوام نے اس تحریک میں قربانی دی جو قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا تین شہادتوں، درجنوں زخمیوں اور بے شمار گرفتار شدگان کی قربانی کے علاوہ عوامی جمِ غفیر کے یکجان ہونے پر مطالبات تسلیم کئے گئے۔
ترجمان کے مطابق عوام کے اندر شعور پیدا کرنے میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے اسلاف کی جہدِ مسلسل اور شہدائے جموں کشمیر کی قربانیوں کا اہم کردار ہے۔ لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے کرپشن، قبیلائی ازم، گرتی ہوئی معاشرتی اخلاقیات اور اقرباء پروری جیسے دیگر سماجی ناسوروں کا خاتمہ ہم سب کے لئے بڑے چیلنجز قرار دیئے۔ انہوں نے کہا لبریشن فرنٹ کے فارمولے کے تحت قومی کشمیر پالیسی ترتیب دے کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کر کے ہی ہم قومی آزادی جیسا ہدف آسانی سے حاصل کرسکتے ہیں۔
بیان کے مطابق ملاقاتوں کے دوران جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کے جملہ نمائندگان نے رواں تحریک میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے غیرمشروط حمایت کے اعلان کے ساتھ ساتھ تنظیم کے مرکزی، زونل و مقامی رہنماوں سمیت جملہ ارکان و طلباء کو نمود و نمائش کے بغیر ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
بیان کے مطابق تراڑکھل میں ممبرسپریم کونسل قاری نصیر احمد، ہجیرہ میں زونل نائب صدر سردار آصف، محمود احمد مدنی، عمران شاہ، عباسپور میں سینئر رہنما امانت اللہ خان، نعمان مغل، تتہ پانی میں ملک عبدالرحیم، ملک معروف، ملک مصور، سردار ذوہیب، گوئی میں جمیل احمد، چوہدری ظہور احمد، واجد حسین، عرفان کشمیری کوٹلی میں ممبر سپریم کونسل ملک اسلم، راجہ شاہد خان، راجہ امجد، چڑھوئی میں حاجی عبدالمجید جبکہ ناڑ میں سینئر رہنماوں شفقت مغل اور حق نواز راجہ کی قیادت میں لبریشن فرنٹ و سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے ذمہ داران و کارکنان کی پارٹی وفد کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں جن میں مرکزی رہنماوں نے پارٹی لیڈران، ذمہداران و کارکنان کو تحریک میں ہر اول دستے کے طور پر کام کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
بیان کے مطابق دورے کے دوران لبریشن فرنٹ کے وفد نے کوٹلی میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے سینئر رہنما عبدالماجد بٹ اور گوئی میں خان ساجد کی عیادت کی جو گذشتہ کچھ عرصے سے بیمار ہیں۔
منجانب: شعبہ نشرواشاعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ۔