Flat Preloader Icon JAMMU KASHMIR LIBERATION FRONT (JKLF)

Jammu Kashmir Liberation Front

04-06-2024 | Urdu

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (سنٹرل انفارمیشن آفس)۔

پریس رلیز مورخہ ۴ جون ۲۰۲۴ء۔

مرحوم سردار آفتاب حسین ریاست جموں کشمیر کے عظیم سپوت اور خودمختار کشمیر کے داعی رہنما تھے۔

کہنہ مشق اور نظریاتی طور پر پختہ سیاسی و انقلابی ساتھی تھے۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کو ایسے نظریاتی ساتھیوں پر فخر ہے جنہوں اپنی زندگی تحریک آزادی پر وقف کی۔

اندرون و بیرون ریاست منعقد مختلف تقریبات میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش۔

مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت۔

// ترجمان لبریشن فرنٹ۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے آزاد کشمیر گلگت بلتستان زون کے سابق صدر سردار آفتاب حسین کو برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ریاست جموں کشمیر کے عظیم سپوت اور نظریہ خودمختار کشمیر کے داعی قرار دیا۔

سنٹرل انفارمیشن آفس سے جاری ایک مشترکہ بیان میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار، وائس چیئرمین سلیم ہارون، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سردار جاوید حنیف اور مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر سردار محمد انور خان نے کہا کہ سابق زونل صدر مرحوم سردار آفتاب حسین کم گو، اعلی تربیت اور بہترین خصائل کے مالک ایک شریف النفس انسان تھے جنہوں تحریک کے لئے اپنے آپ کو وقف کر رکھا تھا۔ لبریشن فرنٹ کے رہنماوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مرحوم آفتاب ایک کہنہ مشق سیاسی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ ایک پختہ نظریاتی و انقلابی رہنما تھے جن کے اعلی کردار اور خلوص کی وجہ سے مخالفین بھی انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔

مشترکہ بیان میں لبریشن فرنٹ کے رہنماوں نے کہا کہ جماعت کو ایسے نظریاتی ساتھیوں پر فخر ہے جنہوں نے اپنی زندگیاں تحریک آزادی کے لئے وقف کیں اور آخری سانس تک نظریہ پر قائم رہتے ہوئے جماعت کے ساتھ منسلک رہے۔ انہوں نے کہا ہمارے اسلاف نے ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی و خودمختاری کے حصول کے لئے اپنا تن، من اور دھن وقف کرکے اس تحریک کی آبیاری کی۔ بابائے قوم شہید محمد مقبول بٹ سے لے کر مرحوم آفتاب حسین تک پارٹی کے سینکڑوں بزرگوں نے تحریک کی کامیابی کے لئے ہر سطح کی قربانیاں پیش کیں۔

بیان کے مطابق ریاست جموں کشمیر کے انردون و بیرونی دنیا میں منعقد مختلف تقریبات میں پیش کردہ گراںقدر خدمات کے پیشِ نظر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سابق زونل صدر مرحوم سردار آفتاب حسین کو اُن کی ساتویں برسی کے موقع پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے ادھورے مشن کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بیان کے مطابق اس موقع پر لبریشن فرنٹ کے رہنماوں نے مقبوضہ جموں کشمیر میں گذشتہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی اور اقوام عالم سے اپنی مجرمانہ خاموشی توڑتے ہوئے بھارت کے ہاتھ روکنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی تاکہ محکوم و مظلوم کشمیریوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔

منجانب: شعبہ نشرواشاعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ۔