جموں کشمیر لبریشن فرنٹ
(سنٹرل انفارمیشن آفس)۔
پریس رلیز
مورخہ ۱۲ مئی ۲۰۲۴۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا بابائے خودمختاری سردار رشید حسرت خان کو بتیسویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت۔
عوامی حقوق تحریک کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کے سبب آزاد کشمیر میں مرحوم کی برسی کے جملہ تقریبات ملتوی۔
لبریشن فرنٹ برطانیہ کے زیر اہتمام آن لائن ویڈیو کانفرنس میں آج مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
// مرکزی ترجمان
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ۔
سنٹرل انفارمیشن آفس سے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار کی طرف سے جاری ایک مختصر سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی مرحوم سردار رشید حسرت خان مرحوم کو تحریک آزادی کے تئیں گرانقدر خدمات کے پیش نظر زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔
سنٹرل انفارمیشن آفس میں موجودہ صورتحال پر غورخوض کے لئے شریک رہنماوں وائس چئیرمین سلیم ہارون، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری جاوید حنیف، زونل صدر ساجد صدیقی، مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر سردار محمد انور خان اور سابق ممبر سپریم کونسل سردار رشید خان نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ترجمان کے مطابق جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے جاری بحالئے عوامی حقوق کی تحریک کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر آزاد کشمیر بھر میں مرحوم سردار رشید حسرت کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے منعقد ہونے والی جملہ تقریبات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔
ترجمان کے مطابق لبریشن فرنٹ برطانیہ کے زیر اہتمام آج رات ایک آن لائن ویڈیو کانفرنس میں مرحوم سردار رشید حسرت خان کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق آن لائن کانفرنس میں دنیا بھر سے مندوبین شریک ہو رہے ہیں جو تحریک أزادی کے تئیں مرحوم کی خدمات کے مختلف پہلو کارئین کے سامنے رکھیں گے۔
منچانب: شعبہ نشرواشاعت
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ۔