جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (سب ہیڈ آفس مظفرآباد)۔
پریس رلیز مورخہ ۲۲ مئی ۲۰۲۴ء۔
شہدائے عوامی حقوق تحریک مظفرآباد کو جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا خراج عقیدت۔
لبریشن فرنٹ کے وفد کا شہید ثاقب، شہید اظہرالدین اور شہید وقار احمد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت۔
عظیم مقصد کے لئے قربانیاں دینے پر قوم کو شہداء پر فخر ہے۔
لبریشن فرنٹ کے لیڈران کا شوکت نواز میر کی قیادت میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد کے ساتھ ملاقات۔
قوم کو یکجا رکھنے اور مفاد عامہ کے حق میں کامیاب تحریک کے انعقاد پر مبارکباد پیش۔
قوم بن کر ہی آزادی جیسی عظیم نعمت کا حصول ممکن ہے۔ // مرکزی ترجمان لبریشن فرنٹ۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ و
سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے لیڈران پر مشتمل اعلی سطحی وفد نے گذشتہ روز مظفرآباد میں شہدائے عوامی حقوق تحریک کی رہائش گاہوں پر جاکر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے ساتھ ساتھ زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
سب ہیڈ آفس مظفرآباد سے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گذشتہ روز قائم مقام چیئرمین راجہ حق نواز خان کی قیادت میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ و سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے لیڈران پر مشتمل ایک بڑے وفد نے مظفرآباد میں شہید ثاقب فیاض میر، شہید اظہرالدین اور شہید وقار احمد کی رہائش گاہوں پر اُن کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وفد میں پارٹی کے وائس چیئرمین خواجہ سیف الدین، مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار، مرکزی سیکریٹری فائنانس خواجہ منظور احمد چشتی، ڈپٹی مرکزی سیکریٹری جنرل جاوید حنیف، مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر سردار محمد انور خان، ممبر سپریم کونسل ملک اسلم، سینئر رہنما حاجی ابراھیم، سینئر رہنما شیخ ناظم الدین بابر، سینئر رہنما راجہ شاہد، صدر یو اے ای قمر اسلم، راجہ عاصم ہمالیہ، اجمل شاہین اور سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے رہنماوں چیئرمین عبید شبیر، مرکزی سیکریتری جنرل عمران جہانگیر، ترجمان فہیم بھیا، چیف آرگنائزر عبدالقدوس الطاف، سیکریٹری فائنانس عبدالوہاب سدوزئی، فاروق قیصر، محمد عثامہ، نعمان احمد، شیخ ایان اور دیگر کارکنان شریک تھے۔
ترجمان کے مطابق وفد نے سب سے پہلے سٹی آفس مظفرآباد میں لبریشن فرنٹ اور سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے مقامی ذمہ داران و کارکنان کے ساتھ ایک اجلاس میں حالیہ کامیاب عوامی حقوق تحریک میں بھرپور کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چند تنظیمی انتظامی امور پر ہدایات جاری کرنے کے بعد سنٹرل پلیٹ مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے شہید ثاقب فیاض کی رہائش گاہ پہنچے جس کے بعد چہلا مظفرآباد میں شہید اظہرالدین اور بعد ازاں درہ بٹنگی برارکوٹ مظفرآباد میں شہید وقار احمد کے گھر جاکر اہل خانہ سے اظپار ہمدردی اور شہداء کے حق میں مغفرت کی دعا کی۔ جملہ شہداء کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے وفد کے رہنماوں راجہ حق نواز خان، محمد رفیق ڈار اور خواجہ منظور احمد چشتی نے لبریشن فرنٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے انہیں اُن کے پیاروں کی قربانیوں پر فخر کرنے پر زور دیا۔ قائدین نے اس موقع پر اہل خانہ سے کہا کہ شہداء نے عظیم مقصد کے لئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرکے اُن عظیم شہداء کی فہرست میں اپنا نام درج کروایا جنہوں نے ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی کے حصول کے لئے جاری جدوجہد میں جام شہادت نوش کیا۔ لبریشن فرنٹ کے قائدین نے جملہ اہل خانہ کو اپنے عظیم بچوں سمیت جدوجہد آزادی میں شہید ہونے والے جملہ شہدائے جموں کشمیر کی قربانیوں کو یاد رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ریاست جموں کشمیر کی آزادی و خودمختاری کے لئے جاری جدوجہد میں ہر اول دستے کے طور پر اس میں اپنا حصہ ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ بیان کے مطابق لبریشن فرنٹ کے وفد نے برارکوٹ میں ایک زخمی محمد علی کے گھر پہنچ کر انہیں خراج تحسین پیش کیا جو ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔
مرکزی ترجمان کے بیان کے مطابق دریں اثناء جموں کشمیر لبریشن فرنٹ و سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے رہنماوں کا شوکت نوا میر کی قیادت میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد کے ساتھ پارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ منظور احمد چشتی کی طرف سے اُن کی رہائش گاہ پر منعقد عشائیے پر ملاقات ہوئی۔ لبریشن فرنٹ کے رہنماوں نے شوکت نواز میر اور اُن کے ہمراہ آنے والے کمیٹی کے دیگر ممبران کو عوامی حقوق تحریک کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مختلف قبیلوں اور سیاسی عقائد میں بٹی، بکھری اور منتشر قوم کو عوامی حقوق کی بحالی کے نعرے پر یکجا کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ پارٹی رہنماوں نے کمیٹی رہنماوں کے خلوص، نیک نیتی، عزم، ممبران کا ایکدوسرے پر اعتماد کے اظہار اور غیرسیاسی رکھنے کو تحریک کی کامیابی کی وجہ قرار دی جس کے لئے وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی انقلاب کو طاقت کے استعمال سے دبایا نہیں جاسکتا۔ لبریشن فرنٹ کے رہنماوں نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کے درمیان منصوبہ بند سازش کے تحت نفرتیں پیدا کرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ایکشن کمیٹی سمیت آزاد کشمیر کی جملہ سیاسی جماعتوں کو اس حوالے قلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر شوکت نواز میر نے لبریشن فرنٹ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف عوام کو اُن کا حق دلوانا ہے جس کے حصول کے لئے ہم پُرامن اور غیرسیاسی جدجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے وسائل کا حق ریاستی عوام کا ہے جس کے حصول کے لئے جاری جدوجہد میں ہمیں ہر طبقہائے فکر سے وابستہ سیاسی، سماجی و مذہبی جماعتوں کے علاوہ ریاست میں موجود سول سوسائٹی اور خصوصا” نوجوانوں کی حمایت در کار ہوگی۔ بیان کے مطابق اس موقع پر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے مفاد عامہ کے لئے جاری تحریک میں ہر اول دستے کے طور پر انہیں غیر مشروط حمایت کا اظہار کیا۔
دریں اثناء جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے کوٹلی سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے متحرک رہنما لالہ سرفراز عرف سُرفی کی گذشتہ روز اچانک وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت و جنت نشینی اور لواحقین کے صبر وجمیل کی دعا کی۔
منجانب: شعبہ نشرواشاعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ۔