جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (سنٹرل انفارمیشن آفس)۔
پریس رلیز مورخہ ۲۳ مئی ۲۹۲۴ء۔
لبریشن فرنٹ کے اعلی سطحی وفد کا دھیرکوٹ، باغ اور راولاکوٹ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ ملاقاتیں۔
کامیاب تحریک کے انعقاد اور قوم کو یکجا کرنے پر مبارکباد و اظہار تشکر۔
خلوص نیت، پختہ عزم، باہمی اعتماد کے اظہار اور غیر سیاسی طرز عمل تحریک کی کامیابی کا راز قرار۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام راولاکوٹ میں منعقد عوامی جلسے سے لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان کا خطاب۔
مفاد عامہ کی خاطر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا ایکشن کمیٹی کی حمایت کے اظہار کا اعادہ۔
// مرکزی ترجمان لبریشن فرنٹ۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اور سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے ایک اعلی سطحی وفد نے گذشتہ روز دھیرکوٹ، باغ اور راولاکوٹ میں موجود جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور مقامی ایکشن کمیٹیوں کے علاوہ مقامی انجمن تاجران کے ذمہ داران و ممبران سے ملاقاتیں کیں۔ مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار کی قیادت میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے وفد میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل جاوید حنیف اور مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر سردار محمد انور خان سمیت سٹوڈٹس لبریشن فرنٹ کے چیئرمین عبید شبیر، سیکریتری جنرل عمران جہانگیر، چیف آرگنائزر عبدالقدوس الطاف اور قیصر فاروق شامل تھے۔
سنٹرل انفارمیشن آفس سے جاری بیان کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا وفد دھیرکوٹ میں سہ پہر تین بجے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما غلام مجتبی کی قیادت میں ایکشن کمیٹی دھیرکوٹ کے ممبران راجہ وقار خان، راجہ نثار خان، راجہ عدنان آفتاب، راجہ عمران، راجہ کامران، راجہ آصف، راجہ فیضان خلیل، راجہ حاشر اور راجہ عاقب پر مشتمل وفد سے راجہ نثار کی رہائش گاہ پر ملاقی ہوا جبکہ شام چھ بجے کشمیر انٹرنیشنل ہوٹل باغ میں آل آزاد کشمیر انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر و ممبر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی افضل کشمیری کی قیادت میں راجہ ہارون، انصار شاہ، قیوم چغتائی، رفیق میر، عبد اللہ طارق، مستنصر خان اور احمد جان بٹ پر مشتمل ممبران عوامی ایکشن کمیٹی و تاجر برادری کے وفد سے لبریشن فرنٹ کے مرکزی قائدین نے پارٹی کے مقامی رہنماوں جاوید اختر بٹ، جہانزیب میر، محمد آصف بیگ، گلزار احمد بٹ، محمد اکبر لون، محمد اشرف لون، عبدالحمید بٹ، حافظ مجید، دانش رحیم، عرفان کشمیری، شاہد پہاڑیا اور اخلاق خان (جے کے پی این پی) کی موجودگی میں ملاقات کی۔
بیان کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے اعلی سطحی وفد نے رات ۹ بجے راولاکوٹ میں ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام مجلس تشکر کے ایک عوامی اجتماع میں شرکت کی جہاں جموں کشممیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما عمر نزیر اور دہگر ممبران ایکشن کمیٹی نے محمد رفیق ڈار کی قیادت میں لبریشن فرنٹ کے وفد کا والہانہ استقبال کیا جس میں لبریشن فرنٹ کے مقامی ساتھی خان رشید خان، ظہور اسلم، قمر اسلم، امتیاز احمد اور شاہین اجمل کے علاوہ دیگر کارکنان موجود تھے۔ تقریب سے محمد رفیق ڈار نے خطاب کیا جبکہ بعد ازاں عمر نزیر اور سردار ارباب ایڈووکیٹ سمیت کمیٹی کے دیگرممبران کے ساتھ لبریشن فرنٹ کے وفد کی الگ نشست ہوئی۔
بیان کے مطابق دھیرکوٹ، باغ اور بالخصوص راولاکوٹ میں عوام سے خطاب اور ایکشن کمیٹی کے رہنماوں کے ساتھ گفتگو دوران جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار نے حالیہ عوامی حقوق تحریک کی کامیابی کا سہرا عوام کے بھرپور تعاون اور عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ تحریک کی کامیابی کا راز ممبران کی خلوص نیت، پختہ عزم، انتھک محنت، باہمی اعتماد کے اظہار اور کمیٹی کی طرف سے غیر سیاسی طرز عمل کے مظاہرے میں پنہا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے مفاد عامہ کے حق میں جاری اس تحریک کے ساتھ ہر طبقہائے فکر سے وابستہ لوگ بالخصوس عام عوام جڑے رہے۔ اپنے خطاب میں محمد رفیق ڈار نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور ضلعی و دیگر نچلی سطحوں کی ایکشن کمیٹیوں و جملہ انجمن تاجران کے ذمہ داران و ممبران کو کامیاب تحریک کے انعقاد پر اور خصوصی طور پر قوم کو یکجا کرنے پر مبارکباد کے ساتھ ساتھ اظہار تشکر کیا۔
بیان کے مطابق اس موقع پر محمد رفیق دار نے زور دیکر کہا کہ ریاست جموں کشمیر کی قومی آزادی کے حصول کو کم از کم وقت میں ممکن اور یقینی بنانے کے لئے ہمیں بلا رنگ و نسل، بلا مذہب و عقیدہ، اور بغیر کسی قبیلائی، علاقائی و لسانی تعصب کے اسی طرح ایک قوم بننے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں مشترکہ چلینج علاقائی ازم و قبیلائی ازم جیسے ناسور سے نپٹنے کے لئے صف بندی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آزمائے ہوئے استحصالی و موقع پرست عناصر کو اس کارڈ کو استعمال کرنےکا موقع نہ مل سکے۔ انہوں نے مفاد عامہ کی خاطر عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقاتوں پر انہیں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر مشروط حمایت کے اظہار کا اعادہ کیا۔
دریں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے تحریک کے دوران میرپور سے ایڈووکیٹ راجہ دانش اور ایڈووکیٹ سعد انصاری سمیت دیگر گرفتار شدگان کے خلاف جعلی ایف آئی آر واپس لے کر اُن کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ دہرایا جنہیں ناحق پولیس آفیسر عدنان قریشی کے قتل کیس میں پابند سلاسل رکھا جارہا ہے۔
منجانب: شعبہ نشرواشاعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ۔