جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (سنٹرل انفارمیشن آفس)۔
پریس رلیز مورخہ ۳۰ مئی ۲۰۲۴ء۔
جمو ں کشمیر لبریشن فرنٹ کے یوم تاسیس پر ریاست سمیت دنیا بھر میں منعقد مختلف تقاریب میں پارٹی اسلاف و شہداء کو سلام عقیدت پیش۔
قیادت کی طرف سے ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی و خود مختاری کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ۔
ساجد صدیقی کی قیادت میں لبریشن فرنٹ کے وفد کی اسپین میں یورپی پارلیمنٹ ممبر کے ساتھ اہم ملاقات۔
مسئلہ کشمیر، یاسین ملک اور موجودہ صورتحال پر گفتگو۔ یاداشت پیش۔ مسئلہ کے حل میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی۔
شہید آسیہ اور شہید نیلوفر کی برسی پر لبریشن فرنٹ کا خراج عقیدت۔
سینئر رہنما غازی پرویز مرزا کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار۔ // مرکزی ترجمان لبریشن فرنٹ۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ۴۷ ویں یومِ تاسیس کے موقع پر گذشتہ روز سرینگر اور آزاد کشمیر کے مختلف مقامات بالخصوص کوٹلی، سنٹرل انفارمیشن آفس، راولاکوٹ اور کراچی میں تقریبات منعقد ہوئیں جبکہ برطانیہ زون کے زیرِ اہتمام ایک آن لائن کانفرنس میں پارٹی کے بزرگ ترین رہنماوں کے علاوہ امریکہ، یورپ، گلف اور آزاد کشمیر سے قائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریبات میں لبریشن فرنٹ اور سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے ذمہ داران، سینئر قائدین و کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔
سنٹرل انفارمیشن آفس سے جاری بیان کے مظابق کوٹلی میں قائم مقام چیئرمین راجہ حق نواز خان، سنٹرل انفارمیشن آفس میں مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار، راولاکوٹ میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل جاوید حنیف، کراچی میں کنوینر سندھ ڈویژن سردار مبارک ایڈووکیٹ کی قیادت میں تقریبات منعقد ہوئیں جن میں پارٹی رہنماوں سلیم ہارون، خواجہ منظور احمد چشتی، سردار محمد انور خان، غازی سہیل احمد کٹاریہ، ملک اسلم، اعظم ضیاء، محمد سلیم خان آفتاب، عبید شبیر، ہمایوں مظفر، غازی ساجد بخاری، اشفاق مرشد، شفقت مغل، رشید خان، ، ابرار افتخار، سردار ریاض، ظہور اسلم، سلیم عباسی، عمران جہانگیر، عبدالوہاب، خواجہ سرفراز ایڈووکیٹ، سردار ساجد، عنصر شریف، مقصود خان، راجہ شاہد، خالد شیدائی، سردار ذوہیب، بصیر جنجوعہ، امجد حبیب، عامر حنیف اور حماد مرزا کے علاوہ تحصیل و سٹی صدور سمیت دیگر کئی ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی جبکہ جملہ تقریبات میں سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھے۔
ترجمان کے مطابق برطانیہ سے آن لائن کانفرنس زونل صدر لیاقت علی لون کی قیادت میں منعقد ہوئی جس میں پارٹی کے بزرگ ترین رہنماوں ملک لطیف، ملک اعجاز اور پروفیسر راجہ ظفرخان کے علاوہ صابر گل، محمد رفیق ڈار، طارق شریف، ساجد صدیقی، محمد حلیم خان، ملک مشتاق پاشا، وسیم افتخار درانی، یوسف چوہدری، تنویر ملک، ظہیر زاہد، نیاز کشمیری، سردار نسیم اقبال ایڈووکیٹ، اسد کیانی، سردار انور، راجہ عجائب، راجہ علی اصغر، راجہ مہربان، راجہ رئیس، سنور حسین، یاسرنوید، امجد نواز، نزاکت حسین اور راجہ مختار نے شرکت کی۔
بیان کے مطابق منعقدہ جملہ تقریبات میں مقررین نے بابائے قوم شہید محمد مقبول بٹ اور قائد تحریک و سپریم ہیڈ امان اللہ خان مرحوم سمیت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے جملہ اسلاف و شہدائے جموں کشمیر کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی و خودمختاری اور ریاست کے حق حاکمیت کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ جملہ مقررین نے قائد انقلاب بھارتی تہاڑ جیل میں محبوس چیئرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ محمد یاسین ملک سمیت جملہ اسیران وطن کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے اُن کی صحتیابی و فوری رہائی کے اسباب پیدا کرنے کی دعا کی۔
دریں اثناء یورپ کے دورے پر گئے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آزاد کشمیر گلگت بلتستان زون کے صدر ساجد صدیقی کی قیادت میں آج اسپین کے دارالخلافہ بارسلونا میں راجہ نمبردار اقبال کی کاوشوں سے لبریشن فرنٹ کے وفد کی ملاقات ایک ممبر یورپی پارلیمنٹ دلماسسی تھیو کے ساتھ ہوئی جس میں راجہ عمران، حمید درانی، شکیل چوہدری اور ملک جاوید شامل تھے۔ بیان کے مطابق یورپی پارلیمنٹ ممبر کے ساتھ ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے تاریخی پہلو، محبوس قومی رہنما محمد یاسین ملک سمیت جملہ اسیران وطن کی غیر قانونی گرفتاری اور بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی سے پیدا شدہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس دوران یورپی پارلیمنٹ ممبر کو ایک یادشت پیش کی گئی جس میں محبوس قائد محمد یاسین ملک کی انتقام گیری پر مبنی مقدمات کی پاداش میں عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد اب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت کی انتہاء پسند حکومت انہیں پھانسی کی سزا سنانے جیسے بھارتی حکومت کے گھناونے عزائم کی تفصیلات درج تھے۔ گفتتگو کے دوران ساجد صدیقی نے ممبر پارلیمنٹ سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی جس کے ردعمل میں انہوں نے مسئلہ نہ صرف پارلیمنٹ میں بحث کے لئے اٹھانے بلکہ راست اقدام اٹھانے کی یقین دہانی بھی کی۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے ۲۰۰۹ء میں ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی دو خواتین شہید آسیہ اور شہید نیلوفر کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں ہونے دی جائیں گی۔
بیان کے اختتام پر ترجمان نے مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے سابق چیئرمین غازی پرویز احمد مرزا کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا جو گزشتہ روز علالت کے باعث وفات پاگئیں۔ بیان کے مطابق مظفرآباد میں پارٹی کے جملہ قائدین خواجہ سیف الدین، خواجہ منظور احمد چشتی، راجہ عاصم سمیت لبریشن فرنٹ اور سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے جملہ اراکین نے مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور پرویز مرزا سے تعزیت کی۔ ترجمان نے مرحومہ کے حق میں مغفرت و جنت نشینی جبکہ پرویز مرزا سمیت جملہ اہل خانہ کے صبروجمیل کی دعا کی۔
منجانب: شعبہ نشرواشاعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ۔