Flat Preloader Icon JAMMU KASHMIR LIBERATION FRONT (JKLF)

Jammu Kashmir Liberation Front

14-06-2024 | Urdu

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (سنٹرل انفارمیشن آفس)۔

پریس رلیز مورخہ ۱۴ جون ۲۰۲۴ء۔

عوامی حقوق کی بحالی اور گرفتار شدگان کی رہائی کا مطالبہ حق و انصاف پر مبنی ہے۔

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر پورے پونچھ ڈویژن سے عوامی جمِ غفیر پلندری شہر میں اُمڑ آیا۔

عوام سے پُرامن رہنے کی تلقین۔ عوامی مطالبات فی الفور تسلیم کرنے کا حکومت کو مشورہ۔

غازی سہیل احمد کٹاریہ کے برادر اکبر اور دانش نصر کی دادی کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار۔

// قائم مقام چیئرمین لبریشن فرنٹ۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے عوامی حقوق کی بحالی، گذشتہ عوامی تحریک کے نتیجے میں حکومتی وعدوں کو پورا کرنے اور گرفتار شُدگان کی فوری رہائی جیسے مطالبات کو حق و انصاف پر مبنی قرار دیتا ہے۔

سنٹرل انفارمیشن آفس سے جاری بیان کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے قائم مقام چیئرمین راجہ حق نواز خان نے کہا کہ بلوچ چار بہار عوامی میلے کو سیاسی جلسے میں تبدیل کر نے کی ایک وزیر موصوف کی ناکام کوشش اور اس کے خلاف عوامی ردعمل کے نتیجے میں انتظامیہ کی طرف سے بے جا طاقت کے استعمال، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر و انجمن تاجران پونچھ ڈویژن کے صدر سردار شبیر احمد کی دیگر کئی ساتھیوں کے ہمراہ گرفتاری اور متعدد نوجوانوں کے خلاف مقدمات دائر کرنے سے عوام کے اندر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بیان کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے تشدد کے استعمال اور گرفتاریوں کے پیش نظر جوائنٹ عوامی ایکشم کمیٹی کی اپیل پر پورے پونچھ ڈویژن کے مختلف علاقوں سے عوام کا جمِ غفیر گذشتہ روز پلندری اُمڑ آیا جو عوامی حقوق کی بحالی، گذشتہ عوامی تحریک کے نتیجے میں حکومتی وعدوں کو پورا کرنے اور سردار شبیر احمد سمیت جملہ گرفتار شُدگان کی فوری رہائی کا مطالبے کے حق نعرے بلند کرتے رہے۔ بیان کے مطابق بعد ازاں عوامی ایکشن کمیٹی کے فیصلہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے پلندری سے عوامی جمِ غفیر ریلی کی شکل میں کوٹلی کی طرف روانہ ہوا جو رات کو سرساوا قیام کے بعد آج دوپہر کوٹلی وارد ہوا۔

بیان کے مطابق راجہ حق نواز خان نے شرکائے ریلی بالخصوص نوجوانوں کو پُرامن رہنے کی تلقین کرتے ہوئے حکومت وقت کو جائز عوامی مطالبات فی الفور تسلیم کرنے کا مشورہ دیا تاکہ صورتحال بے قابو نہ ہوجائے۔ انہوں نے حکومت آزاد کشمیر اور حکومتی نمائندوں کو اشتعال انگیز حرکات و بیانات دینے پر متنبہ کیا۔ انہوں نے پارٹی رہنماوں کو اپنی ہدایات جاری کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ راجہ حق نواز خان نے پارٹی کے سینئر رہنماوں ممبر سپریم کونسل قاری نصیر احمد، ممبر سپریم کونسل سردار محمد حیات خان، ممبر سپریم کونسل ملک اسلم زونل جنرل سیکریٹری سردار ارباب حسین ایڈووکیٹ، سابق چیئرمین ایس ایل ایف عبدالرحیم ملک ایڈووکیٹ، زونل سیاسی شعبے کے سربراہ غازی سہیل احمد کٹاریہ، زونل نائب صدر سجاد یونس، چیئرمین ایس ایل ایف عبید شبیر، زونل ڈپٹی جنرل سیکریٹری اشفاق مرشد، سینئر رہنما ڈاکٹر لیاقت نقشبندی، سینئر رہنما شفقت مغل، سینئر رہنما حق نواز راجہ، ضلعی صدر کوٹلی ابرار افتخار، سینئر رہنما راجہ شاہد، سینئر رہنما بصیر جنجوعہ، عمران کھوکھر، تحصیل صدر سہنسہ عرفان کشمیری، سابق صدر تحصیل سہنسہ راجہ پرویز اور مرکزی ترجمان ایس ایل ایف فہیم بھیا سمیت جملہ پارٹی رہنماوں،کارکنوں و طلباء رہنماوں کو سراہا جنہوں نے رواں تحریک میں مثبت اور قلیدی کردار ادا کیا۔

دریں اثناء جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے زونل سیاسی شعبے کے سربراہ غازی سہیل احمد کٹاریہ کے سعودی عرب میں کئیں سالوں سے مقیم برادر اصغر شہنواز احمد کٹاریہ اور کھوئرٹہ اویس یونٹ کے سابق صدر دانش نصر کی گذشتہ روز دادی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔ ترجمان نے مرحومین کے حق میں مغفرت و جنت نشینی اور سہیل کٹاریہ اور دانش نصر سمیت دونوں خاندانوں کے جملہ لواحقین کے صبروجمیل کی دعا کی۔ اطلاعات کے مطابق غازی سہیل کٹاریہ کے مرحوم برادر اصغر کی جسد خاکی کچھ روز میں وطن اپنے آبائی گاوں ڈونگی کھوئرٹہ پہنچنے کی امید ہے جہاں مرحوم کا نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد اُن کی تدفین آبائی قبرستان میں ہوگی۔

منجانب: شعبہ نشرواشاعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ۔