Flat Preloader Icon JAMMU KASHMIR LIBERATION FRONT (JKLF)

Jammu Kashmir Liberation Front

06-04-2024

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ
سنٹرل انفارمیشن آفس۔

پریس رلیز
مورخہ ۶ اپریل ۲۰۲۴ء۔

برسی کے موقع پر شہید شیخ طارق کو زبردست خراج عقیدت۔

شہید شیخ طارق لبریشن فرنٹ کے ایک نڈر، باصلاحیت، بااعتماد، پرکشش، وفادار اور محب وطن رہنما تھے۔

پارٹی رہنماؤں ملک اسلم کی اہلیہ محترمہ اور خواجہ ندیم کے برادر اکبر کی اموات پر لبریشن فرنٹ کا اظہار افسوس۔

رمضان کے بابرکت مہینے میں جملہ شہداء و مرحومین کی مغفرت و جنت نشینی کی دعا۔

// مرکزی ترجمان لبریشن فرنٹ۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پارٹی کے عظیم رہنما شیخ طارق کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔

سنٹرل انفارمیشن آفس سے جاری بیان کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے شہید شیخ طارق کو برسی کے موقع پر یاد کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہل علاقعہ کے محبوب، مایہ ناز اور پرکشش شخصیت تھے۔

ترجمان نے شہید شیخ طارق کو ایک نڈر، باصلاحیت، بااعتماد، وفادار اور محب وطن رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ سادہ طبیعت کے مالک اور نمود نمائش سے پرہیز کرنے والے تحریک آزادی کا یہ رہنما بے شمار اور گونا گوں صلاحیتوں کا مالک تھا جس سے بھارتی افواج خوفزدہ تھے اور یوں سازش رچا کر نظریہ مخالف کالی بھیڑیوں کے ہاتھوں شہید کروایا۔

ترجمان کے مطابق شہید شیخ طارق ایک مشہور اور نامور شخصیت تھے جنہیں مکین علاقعہ بے حد پیار اور محبت سے نوازتے رہے۔

مرکزی ترجمان نے شہید شیخ طارق سمیت جملہ شہدائے جموں کشمیر کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے ادھورے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے جدوجہد ہر قیمت اور ہر سطح پر جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

دریں اثناء مرکزی ترجمان نے کوٹلی شہر سے تعلق رکھنے والے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ممبر سپریم کونسل ملک اسلم کی اہلیہ محترمہ اور لاہور ڈویژن کے آرگنائزر خواجہ ندیم کے برادر اکبر کی اموات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔

ترجمان نے مرحومین کی مغفرت و جنت نشینی جبکہ لواحقین کے حق میں صبروجمیل کی دعا کی۔

منجانب: شعبہ نشرو اشاعت
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ۔