Flat Preloader Icon JAMMU KASHMIR LIBERATION FRONT (JKLF)

Jammu Kashmir Liberation Front

28-04-2024 | Urdu

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (سنٹرل انفارمیشن آفس)۔

پریس رلیز مورخہ ۲۷ اپریل ۲۰۲۴ء۔

ریاست سمیت دنیا بھر میں قائد تحریک امان اللہ خان مرحوم کی آٹھویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

سریگر، کوٹلی، مظفرآباد، گلگت، راولاکوٹ، باغ، تتہ پانی، عباسپور اور کراچی کے علاوہ امریکہ، برطانیہ اور یورپ میں منعقدہ مختلف تقاریب میں قائد تحریک کو زبردست خراج عقیدت پیش۔

شرکائے تقریبات کا قائد تحریک کے راہنما اصولوں کے عین مطابق جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار۔

گلگت، استور اور سکردو میں قائد تحریک کے یوم تدفین کی تقریبات کی تیاریاں عروج پر۔ زونل صدر ساجد صدیقی کی قیادت میں آزاد کشمیر سے لبریشن فرنٹ کا قافلہ گلگت میں وارد۔

شہید محمد حنیف ملک اور شہدائے کوٹ بلوال جیل کو ان کی برسیوں پر لبریشن فرنٹ کا خراج عقیدت۔ // مرکزی ترجمان۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی رہنما و سپریم ہیڈ امان اللہ خان مرحوم کی آٹھویں برسی گذشتہ روز ریاست سمیت دنہا بھر میں نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اور اس دوران سرینگر کے علاوہ آزاد کشمیر میں کوٹلی شہر، مظفرآباد، راولاکوٹ، باغ، گلگت، تتہ پانی اور عباسپور کے علاوہ امریکہ، برطانیہ اور یورپ میں منعقدہ مختلف تقریبات میں قائد تحریک امان اللہ خان کو زبردست ختاج عقیدت پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرینگر میں ایک اہم دعائیہ مجلس کے انعقاد کے ساتھ ہی کوٹلی شہر میں ‘رلیز یاسین ملک ریلی’ کے بعد مقامی ہوٹل میں قائد تحریک کی یاد میں ضلعی صدر ابرار افتخار کی صدارت میں ایک پروقار تعزیتی ریفرنس منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی قائم مقام چیئرمین راجہ حق نواز خان تھے۔ تقریب میں سینئر رہنماوں و عہدیداران سہیل احمد کٹاریہ، سجاد یونس، اشفاق مرشد، حاجی عبدالمجید، ڈاکٹر لیاقت نقشبندی، عمران کھوکھر، بصیر جنجوعہ، راجہ شاہد، ایس ایل ایف کے رہنما محسن بخاری، یاسر چوہدری، اور ارشد اعوان کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان کے علاوہ عوام علاقعہ نے شرکت کی۔

بیان کے مطابق مظفرآباد کے پارٹی دفتر میں وائس چیئرمین سلیم ہارون اور مرکزی فائنانس سیکریٹری خواجہ منظور احمد چشتی کی قیادت میں قائد تحریک کی یاد میں ایک دعائیہ مجلس کا اہتمام ہوا جس میں سینئر پارٹی رہنماوں جعفر کشمیری، بشارت الرحمان نوری، فردوس احمد اور دیگر رہنماوں کے علاوہ ایس ایل ایف ضلع مظفرآباد کے صدر نعمان میر، سٹی صدر ایان شیخ، راجہ آصف محمود اور اکرام خان سمیت دیگر کارکنان شریک رہے۔

بیان کے مطابق راولاکوٹ شہر میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ و سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام ایک شاندار ‘قائد انقلاب یاسین ملک’ ریلی کے اختتام پر ایک مقامی ہوٹل میں قائد تحریک کی یاد میں ضلع صدر حاجی ابراھیم کی صدارت میں ‘ فکر قائد تحریک امان اللہ خان جہد مسلسل و کردار’ کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل جاوید حنیف تھے۔ کانفرنس میں پارٹی کے سینئر رہنماوں و عہدیداروں اعظم ضیاء، سردار ارباب خان ایڈووکیٹ، قمر اسلم، سردار رشید خان، سردار ساجد، ظہور اسلم، خواجہ سرفراز ایڈووکیٹ، یونس کاشف، نقی خان، ریاض اشرف، ایاز کیانی اور ایس ایل ایف کے مرکزی آرگنائزر عبدالقدوس کی سربراہی میں طلباء کی کثیر تعداد کے علاوہ دیگر رہنماوں نے شرکت کی جبکہ سردار صغیر احمد خان ایڈووکیٹ کی سربراہی میں قائم لبریشن فرنٹ کے کئی رہنماوں کے ہمراہ وہ خود کانفرنس میں خصوصی طور پر شریک رہے۔

بیان کے مطابق ضلع باغ میں ‘ رلیز یاسین ملک ریلی’ کے انعقاد کے بعد ایک مقامی ہوٹل میں لبریشن فرنٹ آزاد کشمیر گلگت بلتستان زون کے صدر ساجد صدیقی کی صدارت میں ‘ فکر امان اللہ خان’ کانفرنس منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پارٹی کے سینئر و بزرگ رہنما بشیر احمد لون تھے۔ کانفرنس میں پارٹی کے سینئر رہنماوں و عہدیداروں سردار محمد انور خان، افضل بیگ، منشاد مرزا، ضلعی کنوینر راجہ سبیل، راجہ اجمل کشمیری (سعودی عرب)، عدنان خورشید، شاہین (قطر)، سعید مرزا (قطر)، جاوید اختر بٹ، جانزیب میر اور ایس ایل ایف کے مرکزی رہنما عبدالوہاب کے علاوہ متعدد رہنماوں و کارکنان نے سرکت کی۔

بیان کے مطابق تتہ پانی میں عبدالرحیم ملک اور عباسپور میں سینئر رہنما و پارٹی ذمہ دار امانت اللہ کی قیادت میں دعائیہ مجالس کا اہتمام ہو جبکہ کراچی میں بھی لبریشن فرنٹ سندھ ڈویژن کے صدر سردار الطاف کی قیادت میں دعائیہ مجلس کا اہتمام ہوا جس میں لبریشن فرنٹ کے متعدد دیگر رہنماوں، عہدیداروں و کارکنوں کے علاوہ ایس ایل ایف کے مرکزی سیںنر وائس چیئرمین ہمایوں مظفر کی قیادت میں طلباء کی کثیر تعداد شریک رہی۔

بیان کے مطابق گلگت صدر دفتر میں وائس چیئرمین ضیاء الحق کی قیادت میں ایک دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں صاحب خان، شیر زمان، انجینئر ناصر کپوت، خواجہ سیف الدین بٹ اور ایس ایل ایف کے رہنماوں آیان علی اور موذن حیدر کے علاوہ متعدد رہنماوں و کارکنان نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ۲۸ اپریل قائد تحریک کے یوم تدفین کے موقع پر گلگت میں مقامی پارٹی کے زیر اہتمام تعزیتی کانفرنس میں زونل صدر ساجد صدیقی کی قیادت میں آزاد کشمیر سے لبریشن فرنٹ کا کئی گاڑیوں پر مشتمل وفد آج سہ پہر گلگت وارد ہو چکا ہے جو بعد ازاں سکردو میں آل پارٹیز کانفرنس اور استور میں تعزیتی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں یورپی یونین کے دارالخلافہ برسلز بلجیم میں ‘قائد تحریک اور جہد مسلسل’ کے عنوان سے ایک پروقار سیمینار منعقد ہوا جس میں شرکاء سے زونل جنرل سیکریٹری ظہیر زاہد، مذمل حق عادل، زاہد اقبال،سردار صدیق، تنویر عزیز، محمد نسیم خان اور افراز نزیر نے خطاب کیا جبکہ زاہد حسین، الطاف حسین، ڈاکٹر اشتیاق، خالد مظفر، شیراز خان، شاہین پرویز،شاہد رشید، راج آزاد، عبدالجبار اور دیگر شرکت رہے۔ امریکہ میں صدر نارتھ امریکہ محمد حلیم خان کی کی صدارت میں ایک آن لائن زوم کانفرنس کا اہتمام ہوا جس میں قائد تحریک امان اللہ خان مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تحریک آزادی اور تنظیم کی موجودہ صورتحال پر مقررین نے گفتگو کی۔ اجلاس میں سینئر بزرگ رہنما نصیر احمد وانی، محمد رفیق ڈار، سردار نسیم اقبال ایڈووکیٹ، ملک مشتاق پاشا، سردار انور، راجہ مختار احمد، مشتاق احمد، خان منظور، نعیم ٹھاکر، سردار راشد علی، سردار وکیل اور اورنگزیب احمد کے علاوہ دیگر شرکاء شریک رہے۔ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برمنگھم برانچ کے زیر اہتمام مقامی مسجد کے کمیونٹی ہال میں کل بروز اتور قائد تحریک کی یاد میں ایک تعزیتی کانفرنس منعقد ہوگی جس میں لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کے متعدد رہنماوں کے علاوہ دیگر جماعتوں کے نمائندگان مدعو ہیں۔

پارٹی کے مرکزی ترجمان کے مطابق جملہ تقریبات میں شرکاء نے قائد تحریک امان اللہ خان مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے اُن کے ادھورے مشن یعنی ریاست جموں کشمیر کی حصول آزادی و خودمختاری تک بابائے قوم محمد مقبول بٹ شہید اور قائد تحریک امان اللہ خان مرحوم کے راہنما اصولوں کے عین مطابق قائد انقلاب تہاڑ جیل میں محبوس جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی ولولہ انگیز قیادت میں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ترجمان نے ۱۹۹۱ء میں آج ہی کے روز جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے عظیم رہنما محمد حنیف ملک عرف عامر شہید اور ۱۹۹۳ء میں آج ہی کے روز سانحہ کوٹبلوال جیل میں شہید ہونے والے چار شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ترجمان نے جملہ شہداء کو اُن کی برسیوں پر یاد کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کشمیری قوم کا اثاثہ ہیں جن کی قربانیاں کسی بھی صورت رائیگان نہیں ہونے دیں جائیں گی۔

منجانب: شعبہ نشرواشاعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ۔